ایم کیو ایم آصف زرداری کو صدارتی ووٹ دینے کے لیے راضی

0
119
zardari

صدارتی انتخابات، ایم کیو ایم آصف زرداری کو ووٹ دینے کے لئے راضی ہو گئی

ن لیگ کی ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو قریب لانے کی کوشش کامیا ب ہو گئی ہے،ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی پی کے اہم ترین رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہونے والے رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا،رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے آصف زرداری کے ٹیلی فونک رابطے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد صدار تی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا اور ایم کیو ایم انہیں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ دینے پر رضامند ہوگئی ہے

رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا ہے کہ پی پی نے ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم پر تعاون کی مثبت یقین دہانی بھی کرائی ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہو گا، صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔

صدارتی انتخابات میں مقابلہ آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود اچکزئی کے مابین ہے، دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں

صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں،آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے، اسکے بعد اب 9 مارچ کو صدارتی انتخابات متوقع ہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری صدر کے امیدوار ہیں، ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں آصف زرداری کی حمایت کریں گی

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

Leave a reply