ایم کیوایم کا ایک بارپھرآصف زرداری سے رابطےکافیصلہ

0
42

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بلدیاتی ایکٹ میں پیش رفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے ابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بہادر آباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی ایکٹ کے حوالےسے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، ممبر رابطہ کیٹی کنور نوید جمیل اب تک ہو نے والی پیش رفت سے متعلق رابطہ کمیٹی کو بریفننگ دی۔

کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہو نے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواران کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات ، حلقہ بندیوں اور این اے 245 کے الیکشن کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔

ادھر آج کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی پر نارتھ ناظم آباد کے علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔۔

شہریوں نے کے الیکٹرک نارتھ ناظم آباد آفس پر پتھراؤ کر دیا جس کے باعث کے الیکٹرک آفس کے شیشے ٹوٹ گئے،صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں بجلی کی بندش نے زندگی اجیرن کر دی ہے شکایات درج کروانے کے بعد بھی کے الیکٹرک سنوائی نہیں کر رہی۔

Leave a reply