مزید دیکھیں

مقبول

پی آئی اے کی پرواز کا ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف

لاہور: قومی ائیر لائن پی آئی اے کی...

ہائیکورٹ کے جج کے نائب قاصد کی خودکشی

لاہور: سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک...

اداکارہ نادیہ شوہر کی گرفتاری کے بعد آن لائن دھوکہ دہی کا نشانہ

پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین اپنے...

وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ ایم کیوایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سینئر ڈپٹی کنوئنرز ایم کیوایم سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے جبکہ اس مو قع پر وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر بھی موجود تھے۔
https://twitter.com/PTVNewsOfficial/status/1684200268710150152
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو تمام اہم فیصلوں میں ساتھ لیکر چلنے کی یقین دہانی کرائی اورعام انتخابات نئی یا پرانی مردم شماری پر کروانے سے متعلق فیصلے کے بارے میں اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے مشروط کردیا۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ، زائد بلینگ پر وزیراعظم سے شدید احتجاج کیا اورکہا کہ شہری سندھ بلخصوص کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہ سمجھا جائے، ایم کیو ایم وفد نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ سب سے بڑے شہر کے شہریوں کو بجلی نہیں ملتی صرف بھاری بل بھیجے جاتے ہیں۔ اس مو قع پروزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر کو سخت ہدایات جاری کردیں۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra