سیالکوٹ :7 محرم الحرام،ضلع بھر میں107 مجالس،73 ماتمی جلوس،سیکیورٹی کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) 7 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں روائتی/لائسنسی 107 مجالس اور 73 ماتمی جلوسوں کی کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات کے مطابق سیالکوٹ پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری محنت و جانفشانی کے ساتھ جلوس و مجالس کی سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔ پوائنٹ ڈیوٹی پر اہلکاران کو مامور کرنے کے علاوہ تمام علاقوں کو مزید حصوں میں تقسیم کرکے نگرانی کیلئے گزیٹڈپولیس افسران کو مامور کیا گیا ہے۔

پروگرام کے دوران تھانے کی گاڑیاں،محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ پولیس فورس گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔ ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس بھی ضلع پولیس کی معاونت اور روڈ کلیئرنس کیلئے ہمہ وقت موجود ہے۔

جبکہ مرکزی جلوسوں کیلئے 04پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے مجلس وجلوس میں شامل ہونے والے افراد کی شناخت اورتلاشی لی جائے گی، دوسرے مرحلے میں خواتین وحضرات مجلس کیلئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے، تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کر دی گئ ہے ۔

سیالکوٹ پولیس محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بھرپور عزم کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

Leave a reply