بلدیاتی الیکشن روکنے کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست، عدالت کا حکم امتناع جاری کرنے سے انکار
سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کر دیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی الیکشن روکنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں ہوئی۔ دوران سماعت وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ جب بلدیاتی الیکشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو الیکشن کمیشن کا کورم پورا نہیں تھا، الیکشن کمیشن کا بلدیاتی الیکشن سے متعلق نوٹیفکیشن ہی غیرقانونی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے حکم امتناع جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کل ریگولر بینچ ہو گا وہی سماعت کرے گا۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کنور نوید جمیل نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن روکنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ اس معاملے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے فل بینچ بنانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
کنور نوید جمیل نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کے باعث اس کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے، حلقہ بندیوں سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، جب نوٹیفکیشن جاری ہوا تو اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نمائندے نہیں تھے۔