ایم کیو ایم نے 24 فروری کو پک اقلعہ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

0
35
MQM Pakistan

ایم کیو ایم نے 24 فروری کو پک اقلعہ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم کے تمام دھڑے ایک ہونے کے بعد عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ایم کیو ایم نے 24 فروری کو پکا قلعہ گراونڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے اور حیدرآباد، تاجروں اور سول سوسائٹی سے ایم کیو ایم رہنماوں کے رابطے شروع ہوگئے ہیں.


ایک صارف نے کہا کہ وہسار آئی ٹاؤن لطیف آباد نمبر 12 میں عظیم الشان جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے انچارج ظفر صدیقی بھائی و اراکین کمیٹی نے ساتھیوں سے تنظیمی اموار پر گفتگو کی اور مل جل کر تنظیمی کام مزید تیز کرنے ہدایت کی. انہوں نے مزید لکھا کہ 24 فروری 2023 کو ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کی جانب سے پکا قلعہ گراؤنڈ میں منعقد کئے جانے والے احتجاجی جلسے میں عوام و کارکنان کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرانے کی بات کی اس موقع پر اراکین ٹاؤن کمیٹی اور مختلف یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تنظیمی ڈھانچے کو تبدیل کرنے پرغور کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی تحلیل کرکے مرکزی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے ڈھانچے میں کنوینر کے بجائے چئیرمین کا عہدہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی کمیٹی میں وائس چئیرمین، صدر، جنرل سیکریٹری اور اراکین شامل ہوں گے، تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے ہوگا، تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کے لئے ایم کیوایم کے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئے ڈھانچے میں موجودہ رابطہ کمیٹی کے کچھ اراکین کو مائنس کیا جائے گا اور آئین میں ترمیم کے لئے رابطہ کمیٹی کی 2 تہائی اکثریت کا ہونا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے تمام دھڑے ایک ہوگئے تھے

Leave a reply