مسجد حرام ؛ ایک سال کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی خدمت

0
64
qari sudais

مسجد حرام ؛ ایک سال کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی خدمت

صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام اور مسجد نبوی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے انکشاف کیا کہ 1444ھ کے آغاز سے لے کر اب تک بیت اللہ شریف کی مسجد حرام میں 100 ملین سے زیادہ افراد کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ حجر اسماعیل کے قریب نماز ادا کرنے والوں کی تعداد اس سال کے دوران 11 لاکھ 93 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22 ویں سائنٹیفک فورم برائے حج، عمرہ اور وزٹ ریسرچ کے دوسرے سیشن میں اپنی شرکت کے دوران کیا ۔ اس فورم کا انعقاد ام القریٰ یونیورسٹی نے کیا جس کی نمائندگی معھد خادم حرمین شریفین نے کی۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کی نقل و حمل کی خدمات کے لیے ایک سال کے دوران 15 لاکھ سے زیادہ مہمانوں کی خدمت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر السدیس نے مزید بتایا کہ مسجد نبوی ﷺ میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد گاڑیاں صرف معمر افراد اور خاص ضرورت والے افراد کے لیے مختص کردی گئی ہیں۔ السدیس نے کہا صدارت عامہ کا مقصد 2023 کے دوران دونوں مقدس مساجد میں رضاکاروں کی تعداد بڑھا ئی جا رہی۔ گاڑی کی خدمات کو ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے الیکٹرانک آرڈر کی سہولت فراہم کی جارہی۔ مسجد حرام میں الیکٹرانک طواف کی سروس کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
انہوں نے کہا اس وقت فراہم کردہ الیکٹرانک خدمات کی تعداد 62 ہے۔ دونوں مقدس مساجد میں منارۃ الحرمین الشریفین پلیٹ فارم کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے تحت خطبات، اسباق اور تلاوت کی ترسیل کی جا رہی ہے۔ ایک سال کے دوران لوگوں کی جانب سے اس پلیٹ فارم سے 30 کروڑ سے زیادہ مرتبہ استفادہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صدارت عامہ سمارٹ کیمپس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی بھی خواہاں ہے۔ اس پروجیکٹ میں 48 سسٹمز اور سروسز شامل ہوں گی۔ ان میں 29 سسٹم اور 19 سروسز ہوں گی۔

Leave a reply