باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان نے عمران خان کی حکومت جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے

اس بات کا دعویٰ ٹویٹر پر کیا جا رہا ہے، ٹویٹر پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے ، متعدد ٹویٹر صارفین نے اس تصویر کو شیئر کیا ہے،ایک صارف ڈاکٹر ہما سیف نے ٹیریان کی تصویر ٹویٹ کی، بعد ازاں اس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیا، ڈاکٹر ہمار سیف نے ٹویٹ کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ن لیگ یو کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان سے ٹیریان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں نے پاکستان کی سیاست ،حالات پر بات چیت کی، ٹیریان نے تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی

ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان کی بیٹی ٹیریان خان نے پی ایم ایل این برطانیہ کے رہنما اور سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان سے ملاقات کی۔ ٹیریان نے پی ایم ایل این کو عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹانے پر مبارکباد دی۔عمران نیازی کی اولاد بھی اسکے خلاف ہے

https://twitter.com/mysweethumans00/status/1543058417903964160

ن لیگی رہنما، احمد جواد نے یکم جولائی کو ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ جمائما اچھی بیوی،بہترین ماں،بہترین انسان ثابت ہوئی ،حتی کہ بن ماں کے ٹیریان کو بھی ماں کا پیار دیا،وہ ٹیریان جو آج بھی اپنے باپ کے انتظار میں ہے ،کیا وجہ ہے کہ کوئی اچھا انسان عمران کے ساتھ نہیں رہ پاتا اور دو نمبر لوگ اسکی خلوت اور جلوت میں اسکے ساتھی بن جاتے ہیں ،سچ سمجھ کر جیو

https://twitter.com/AhmadJawadBTH/status/1542800074048258049

واضح رہے کہ ٹیریان سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سیتا وائٹ نامی خاتون سے پیدا ہونے والی یہ بچی عمران خان کی بیٹی ہیں سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ایک خصوصی انسیت ہے جمائما نہ صرف ٹیریان کی سالگرہ مناتی ہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیریان کی تصاویر اپنے بچوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی رہتی ہیں

ٹیریان کی پیدائش کے بعد سے سیتا وائٹ جتنا عرصہ زندہ رہیں انہوں نے اپنی زندگی میں ہر ممکن کوشش کی کہ عمران خان ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم کر لے، اس ضمن میں سیتا وائٹ نے عدالت سے بھی رجوع کیا، عدالت نے سات برس بعد 2004 میں کیس کا فیصلہ سنایا اور کہا کہ عمران خان ہی ٹیریان کا باپ ہے، اس فیصلے کے کچھ عرصہ بعد سیتا وائٹ کی موت ہو گئی،

ماہ اپریل میں مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد کے صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس کھولنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں اگر ایسا ہوا تو پاکستانی سیاست میں ایک بار تہلکہ مچ جائے گا یہ کیس ملکی سیاست کا پانسہ پلٹ سکتا ہے اس کیس پر کسی کی نظریں نہیں لیکن خبریں سنی ہیں کہ آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت عمران خان کے صادق اور امین ہونے کے معاملے کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے ،عمران خان نے جھوٹ بولا، اسلئے وہ نااہل ہو سکتے ہیں

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

Shares: