مزید دیکھیں

مقبول

چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری...

خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...

چولستان: جھگیوں میں آگ لگنے سےماں چار معصوم بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )بہاولپور میں...

7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے...

آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث...

190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن، پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے

سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں مبشر لقمان نے پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19Aاور رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ دو ہزار سترہ کے تحت درخواست کی کہ کچھ باتیں جو عام عوام کے علم میں نہیں ہیں اور صحافیوں کے علم میں بھی نہیں ہیں ان کے بارے میں جواب دیا جائے اور ان معلومات تک رسائی کی جو فیس ہے وہ بھی ادا رکرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایک سو نوے ملین پاونڈ کی معلومات
مبشر لقمان نے خط میں سپریم کورٹ سے کہا کہ برطانیہ سے جو ایک سو نوے ملین پاونڈ لائے گئے اور جو بظاہر سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں آئے ۔ ان اکاونٹ کی معلومات کیا ہیں ؟ وہ کس اکاونٹ میں آئے۔ اب وہ پیسے کہاں ہیں ؟ اگر وہ پیسے کسی کام کےلیے لگائے گئے ہیں تو اس کی کیا تفصیلات ہیں ؟

ڈیم فنڈز کی معلومات
مبشر لقمان نے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ڈیم کےلیے ایک پوری مہم سازی کی گئی لوگوں نے اس میں کافی فنڈ بھی دیا۔ اربوں روپے اکٹھے ہوئے لیکن اس کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ وہ پیسہ لگا کہاں ؟ تو اس حوالے سے بھی معلومات دی جائیں کہ وہ پیسے کہاں گئے؟

ریٹائرڈ ججز کی پینشین اور اس کےعلاوہ مراعات کی معلومات
مبشر لقمان نے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ریٹائرڈ ججز کی پینشن اور ان کو دی جانے والی معلومات کی فراہمی کی بھی درخواست کی گئی ۔انھیں کتنے الاؤنس ملتے ہیں۔ وہ کہاں استعمال ہوتے ہیں ۔ ان کی پینشن کتنی ہے ۔ گھر کا کتنا الاؤنس ملتا ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کیا مراعات دی جاتی ہیں ۔اور اس کےساتھ ان تمام ریٹائرڈ اور حاضر سروس سپریم کورٹ کے ججز کی معلومات فراہم کی جائیں جنھوں نے ملک سے باہر اثاثے بنائے اور اس کے ساتھ ساتھ جن کی بیرون ملک کاروبار ہیں

مبشر لقمان نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ یہ تمام معلومات پاکستان کے قانون کے تحت دیے جانے و الے ٹائم فریم کے اندر اندر رہ کر فراہم کی جائیں ۔

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

 شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan