ٹانک سے اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو بحفاظت بازیاب کروالیا گیا ہے
ٹانک سے نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل سیشن جج شاکراللہ مروت کو اغوا کر لیا تھا تا ہم سیکورٹی اداروں نے سیشن جج کو بازیاب کروا لیا ہے،مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے سیشن جج شاکر اللہ مروت کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج کو بحفاظت اپنے گھر منتقل کردیا گیا ہے
پولیس کے مطابق گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کلاچی میں آپریشن کیا تھا جس کے دوران جج شاکراللہ مروت کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی تھی،پولیس نے اس ضمن میں ٹانک اور ڈی آئی خان کے سرحدی علاقوں میں آپریشنز کیے ،اس دوران 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے،
سیشن جج شاکراللہ مروت کے اغوا کا مقدمہ ڈرائیور کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا، جبکہ ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا تھااور جج کو بازیاب کروانے کی ہدایت کی تھی،مقدمے کے متن کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ گرہ محبت موڑ پر جج کی گاڑی پہنچی تو 25 سے 30 ملزمان وہاں کھڑے تھے اور بھاری اسلحے سے لیس تھے جبکہ انہوں نے موٹر سائیکلوں سے روڈ بلاک کر رکھا تھا،ملزمان نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، فائرنگ سے جج اور ڈرائیور گاڑی سے اتر گئے، مبینہ دہشتگردوں نے جج کے ڈرائیور کی آنکھوں پر کپڑا باندھا اور گاڑی میں سوار ہوگئے، 40 منٹ کے بعد گاڑی کو روکا تو گاڑی جنگل پہنچ چکی تھی، جج پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے تو ملزمان نے گاڑی میں سے شلوار قمیض نکال کر ان کو پہننے کو کہا، جج نے لباس تبدیل کیا بعدازاں دہشتگردوں نے گاڑی کو آگ لگادی، ڈرائیور کو رہا کر کے دہشتگردوں نے اپنا پیغام پہنچانے کو کہا کہ اپنے مطالبات پیش کریں گے اگر پورے کیے تو جج کو چھوڑ دیں گے، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، بعد ازاں دہشتگرد جج کو موٹرسائیکل پر لے کر جنگل کی طرف روانہ ہوگئے تھے
فیس بک کی دوستی،انجام جنسی تعلقات،نازیبا تصاویر اور بلیک میلنگ،مقدمہ درج
ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج
شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا
خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاںبنتی ہیں زیادہ شکار
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی
زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا
دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج
خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار