سابق رکن قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ9 مئی کے پر تشدد واقعات کی وجہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیہ کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔

خیال رہے کہ سردارمحمد لغاری این اے192، ڈی جی خان سے قومی اسمبلی کے امیدوار تھے انہوں نے 2018 کا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا تھا اور شہبازشریف کو شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے بعد سے اب تک پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے رہنمائوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگیا ہے.

جبکہ محمد خان لغاری کے علاوہ سابق وفاقی وزیرعامر محمود کیانی، سابق مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم،پنجاب سے سابق ارکان اسمبلی میں ظہیرالدین علیزئی،عون ڈوگر ،عبدالحئی دستی ،اشرف رند ،نیاز گشکوری،علمدار قریشی،قیصر مگسی ، سجاد چھینہ ،مجاہد میتلا شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
ان کے علاوہ این اے 100 سے سابق امیدواروسابق تحصیل ناظم چنیوٹ سید ذوالفقار علی شاہ ،سابق ایم این اے چودھری وجاہت حسین ، سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا، سابق وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری ، سابق ایم پی اے افتخار حسن گیلانی ، ٹکٹ ہولڈر پی پی 209 عبدالرزاق نیازی ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 149 عباد فاروق ،سابق صوبائی وزیر سعید الحسن شاہ ،فیاض الحسن چوہان ،سلیم اختر لابر ،جلیل احمد شرقپوری ،فواد احمد چودھری ،چودھری حسین الہی ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 247 احسان الحق چودھری ، ٹکٹ ہولڈرپی پی 248 ڈاکٹر افضل ،سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری،سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ ، سابق امیدوار پی پی 257 چودھری جہانزیب رشید ، سابق ایم پی اے ملک اکرم ،سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری،سابق مشیر وزیراعظم برائے زراعت جمشید چیمہ ،سابق ترجمان عمران خان مسرت جمشید چیمہ اورپی پی 71 حافظ آباد سے سابق ایم پی اے احسن بھٹی شامل ہیں۔

Shares: