نام”محمد” 2021 میں برطانیہ میں لڑکوں کا سب سے مقبول نام بن گیا ہے۔
باغی ٹی وی : رواں برس امریکا میں نومولود بچوں کے رکھے جانے والے 10 مقبول ناموں کی فہرست سامنے آگئی جس میں نام ‘محمد’ بھی پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب رہا بے بی سینٹر نامی ویب سائٹ کی ناموں کے حوالے سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ مں یہ بات بتائی گئی۔
تازہ ترین مردم شماری کے مطابق برطانیہ میں 3.3 ملین سے زیادہ مسلمان آباد ہیں اور پورے ملک کے 18% کے مقابلے برطانیہ میں نصف مسلمان غربت کی زندگی گزار رہے ہیں گزشتہ سال محمد نام لڑکوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نام شمار کیا گیا تھا اور اس سال بھی یہ نام 28ویں نمبر پر موجود ہے-
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
ڈیٹا کے مطابق رواں سال امریکا میں بچوں کے سب سے زیادہ رکھے جانے والے دس ناموں میں دو عربی نام محمد اور عالیہ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں سال امریکا میں صوفیہ نام سب سے زیادہ مقبول ثابت ہوا، جبکہ لڑکوں میں لیام نام ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا محمد اور عالیہ ناموں نے اس فہرست میں جگہ بنانے کے لیے میسن اور لیلہ ناموں کو پیچھے چھوڑا۔
امریکا میں لڑکوں کے رکھے جانے والے مزید مقبول ناموں میں جیکشن، نوح، ایڈن اور گریسن شامل ہیں جبکہ لڑکیوں کے لیے اولیویا، ایما، ایوا اور ایریا جیسے نام مقبول رہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق محمد نام دنیا بھر میں بچوں کا رکھا جانے والا سب سے مقبول ترین نام ثابت ہوا بےبی سینٹر کی ایڈیٹر لنڈا مورے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مسلمان گھرانے عموماً پیغمبر حضرت محمد ﷺ کے نام پر اپنے بیٹوں کا نام رکھتے ہیں۔
شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹولاہور سے شیخوپورہ تک بند
امریکا کی سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کےڈیٹا کے مطابق سال 2000 میں نام ‘محمد’ 620 نمبر پر تھا جبکہ 2018 تک یہ 345 پر آگیا اس کے علاوہ امریکا میں نام ‘محمد’ کے لیے رائج مختلف حروف تحجی کو ایک کر دیا جائےتو یہ تعداد اور بڑھ جائے گی۔
خیال رہے کہ محمد نام کو برطانیہ میں بھی لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام قرار دیا گیا اور یہ اعزاز اس نے مسلسل تیسرے سال حاصل کیا تھا برطانیہ میں محمد نام 2017 سے مقبول ترین یا سرفہرست پوزیشن پر ہے جبکہ 2014 اور 2015 میں بھی یہ سرفہرست رہا تھا۔