محمد طارق قریشی نے ڈائریکٹر جنرل سپپورٹس پنجاب کے عہدے کا چارج سنمبھال لیا،

0
61

محمد طارق قریشی نے ڈائریکٹر جنرل سپپورٹس پنجاب کے عہدے کا چارج سنمبھال لیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمدطارق قریشی نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔محمدطارق قریشی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز آفیسر ہیں

مزید تفصیلات کے مطابق محمد طارق قریشی ایڈمنسٹریشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔محمدطارق قریشی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے عہدے پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں محمد طارق قریشی ڈی سی گوجرانوالہ اور اے سی لیہ بھی رہے ہیں۔
محمد طارق قریشی ایڈیشنل کمشنر لاہور اور ڈپٹی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن بھی رہ چکے ہیں۔

سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا ۔
نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی اولین ترجیح ہوگی، محمد طارق قریشی نے کہا ۔نوجوانوں کو سپورٹس کی جانب راغب کریں گے ۔
مزید ڈی جی سپپورٹس کا کہنا تھا کہ سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کا عزم ہے۔

Leave a reply