کوئٹہ :سابق ڈی جی لیویز بلوچستان مجیب الرحمان قمبرانی ڈی جی گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت نے سابق ڈی جی لیویز بلوچستان مجیب الرحمان قمبرانی کو ڈی جی گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کرکے ان کو جلد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے
سابق ڈی جی لیویز بلوچستان مجیب الرحمان قمبرانی ایک باصلاحیت اور محتنی افسر کی حیثیت سے مشہور ہیں اور کافی عرصے سے ڈی جی لیوز کی حیثیت سے بہترین خدمات سرانجام دے رہیں ،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کی بحیثیت ڈی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی منظوری باہم مشاورت سے طئے پائی ہے اورامید کی جارہی ہےکہ وہ ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر کے طور پر گوادر اتھارٹی کو ترقی کیطرف لے کرجائیں گے
دوسری طرف کوئٹہ میں گفتگو کرتےہوئے میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ کوئٹہ کے کونے کونے میں جائینگے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سست کاموں کو تیز کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،
وزیراعلی بلوچستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت کی بہتری کیلئے ہر کوشش کرینگے،صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے،عوام صفائی کے حوالے سے تعاون کریں،کوئٹہ مسائل استان بنا ہوا ہے،گیس پریشر میں بہتری کے حوالے سے وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی،وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ایسا ماسٹر پلان لانا چاہتے ہیں جس سے کوئٹہ کا نقشہ بدل جائے،