مجھے نہیں پتہ تھا کہ "پرفارم” کرنا اتنا بڑا گناہ ہوتا ہے،مراد سعید بھی بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ پرفارم کرنا اتنا بڑا گناہ ہوتا ہے،

مراد سعید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اسٹوڈنٹس ونگ کا بانی ہوں، اسٹوڈنٹ ونگ کو کافی کم عرصے میں خیبر پختونخوا میں فعال کیا،پارلیمنٹ میں ان کی جی حضوری کرنے نہیں آیا تھا،2013کے انتخابات میں پارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا، میں نے طویل سیاسی جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا،ریمنڈ ڈیوس اور ڈرون حملون کے خلاف باہر نکلنے والوں میں بھی شامل تھا2018کے الیکشن سے پہلے میرے خلاف مہم چلائی گئی، عدلیہ بحالی تحریک میں بھی حصہ لیا،ڈگری کے معاملے پر عدالت سے سرخرو ہوا،آئی ایس ایف کو پورے پاکستان میں منظم کیا، ڈنڈے کھائے اور جیلوں میں گیا ظلم اور ناانصافی کے خلاف تحریکوں میں حصہ لیا،میری ساکھ متاثر کی گئی میں ڈائریکٹ اٹھ کر پارلیمنٹ میں نہیں پہنچا،میں نے طویل سیاسی جدوجہد کے بعد یہ مقام حاصل کیا

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں رانا ثنااللہ ،حافظ حمداللہ، قادر پٹیل اور آغا رفیع اللہ کو میرے خلاف کھڑا کیا جاتا ہے،یہ لوگ میرے خلاف غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں، کارکردگی کی بنیاد پر وزیرمملکت بنا ہوں ،جاوید لطیف نے میری فیملی کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، میں صرف فرزند زرداری کہتا ہوں گالی نہیں دیتا،

مراد سعید کا کہناتھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں کسی نے یہ سوال نہیں کیا کہ کتنے ٹارگٹ تھے،وزارت مواصلات کو 88اہداف ملے تھے سب مکمل کیے، تین سال کے دوران 2ہزار32 کلومیٹر سڑکیں بنائیں،این ایچ اے کی آمد میں 107ارب روپے کا اضافہ ہوا، 117ٹال پلازوں پر کسی پر بھی ٹیکس نہیں بڑھایا،پاکستان کی 13ہزار شاہراہوں کی میپنگ مکمل کی،13سال بعد پاکستان پوسٹ نے 32درجے ترقی کی ہے،موٹروے پولیس نے ڈرون کیمروں کا استعمال شروع کیا،مجھے سرٹیفکیٹ این ایچ اے، پاکستان پوسٹ کے اہلکاروں کی محنت کی وجہ سے ملا،یہ لوگ نئےعزم کے ساتھ مجھےپارلیمنٹ میں دیکھیں گے، میری 8سالہ تقاریر سن لیں کبھی غلیظ زبان استعمال نہیں کی بحیثیت پاکستانی اپنا قانونی حق استعمال کیا،متعلقہ ادارے کی کارروائی کا سوال مجھ سےنہیں بنتا ادارے کے طریقہ کارروائی کا نہیں اپنا جواب دے سکتا ہوں

محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

محسن بیگ نے کچھ بولا ہی نہیں اب تو پوری دنیا آپ کے راز کھولے گی،ریحام خان

محسن بیگ کو گرفتار کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا؟

سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

Shares: