مجھے اپنا مقام اور عزت بنانے میں 34 سال لگے سلمان خان
بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی عزت اور مقام بنانے میں 34 سال لگے –
باغی ٹی وی : معروف بھارتی شو بگ باس کے میزبان اور سپراسٹار سلمان خان نے بگ باس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی میرے چاہنے والے ہیں وہ مجھے جانتے ہیں میں نے اپنا مقام اور یہ عزت بہت آسانی سے نہیں بنائی ہے، تمام تر محنت اور مشکلات کے بعد عزت بنائی اور مجھے اپنی عزت اور مقام بنانے میں 34 سال لگے مجھے اپنی اس عزت کو برقرار بھی رکھنا ہے۔
سلمان خان گفتگو کرتے ہوتےبہت سنجیدہ تھے جبکہ انہیں سننے والے تمام افراد بھی بالکل غور اور سنجیدگی سے ان کی باتوں کو سن رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی بہت آگے جانا ہے، بہت عزت اور پیار کمانا ہے سلمان سے سلو، سلو سے بھائی اس میں رکاوٹ نہیں ڈالئے گا یہی درخواست ہے۔