مختلف بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ؛ نئے ریٹس کا اطلاق کل سے ہوگا

National Saving

مختلف بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔

بچت سکیموں کے تین ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں اعشاریہ 92 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کے بعد 3 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 20 اعشاریہ 84 فیصد ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق 6 ماہ کے سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں ایک اعشاریہ 18 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی شرح منافع 20 اعشاریہ 82 فیصد ہو گئی۔

سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع ایک فیصد اضافے سے 19 اعشاریہ 50 فیصد جبکہ سیونگ سرٹیفکیٹس کی اوسط شرح منافع اعشاریہ 27 فیصد اضافے سے 17 اعشاریہ 40 فیصد ہو گئی۔ اسی طرح بہبود، پنشن اور شہدا سرٹیفکیٹس کی شرح منافع 16 اعشاریہ 56 فیصد پر برقرار ہے، نئے ریٹس کا اطلاق کل سے ہوگا۔

علاوہ ازیں اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے فوری طور پر تمام ملازمین وافسران کو ہر قسم کے بقایا جات ، ٹائم سکیل ادائیگیاں روک دی گئیں یہ صورتحال 30 جون تک رہے گی ، اس طرح سرکاری ملازمین کو دو ما ہ صرف تنخواہوں کی ادائیگی ہوگی۔ میڈیکل بل سمیت کسی قسم کے بقایا جات اوراضافی رقوم نہیں دی جائینگی ۔اس بابت اکائونٹنٹ جنرل پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 4 یا 5 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ اسحق ڈار اتحادی جماعتوں سے تجاویز لینے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کرکے اجرا کا عمل تیز کیا جائے گا. واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان اسٹاف سطح کے معاہدے میں تاخیر کے باعث آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کی تیاری میں شدید مشکلات کا انکشاف ہوا ہے۔

Comments are closed.