ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

0
55

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، ڈی جی خان ڈویژن ، سکھر، لاڑکانہ، کراچی، شہید بینظیرآباد، اور مالاکنڈ میں بارش کا امکان ہے۔

اسی دوران ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں، کوئٹہ، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئ ہے۔

اس کے علاوہ ڈی جی خان، میرپورخاص، حیدر آباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےجمعرات سے جمعہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

تازہ بارشوں کی پیشنگوئی سے ایک بار پھر کراچی کے لوگ اس خوف میں مبتلا ہیں کہ اگر گزشتہ بارش کی طرح صورتحال پیدا ہوگئی تھی تو کیا ہوگا؟ صوبائی شہری انتظامیہ ، بلدیاتی اداروں کی جانب سےغیر معمولی انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے ہیں نکاسی آب کے لیے کوئی بہت زیادہ سرگرمیاں مختلف اداروں کی جانب سے نظر نہیں آرہی ہیں عیدالاضحی پرآبادیوں میں پانی جمع رہنے سے آلائشیں اٹھانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں اگر آلائشیں بروقت نہ اٹھائی جاسکیں تو علاقوں میں تعفن پیداہوجائے گا اور بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہےکے الیکٹرک کا سارا زور بھی اپنے صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر ہے لیکن زیادہ ترہلاکتیں پول میں کرنٹ آنے اور تاریں ٹوٹنے سے ہوتی ہیں یادرہےگزشتہ بارش میں کے ڈی اے گرڈاسٹیشن میں پانی داخل ہونے کے بعد شہر کے ایک بڑے علاقے کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی

Leave a reply