برطانیہ کاامیر ترین خاندان اپنے گھریلو ملازمین سے اپنے کتوں پر زیادہ خرچ کرنے لگے، گھریلو ملازمین کے استحصال پر برطایوی امیر ترین خاندان کے چار افراد کو سزا سنائی گئی ہے

برطانیہ کی ہندوجا فیملی کے چار افراد کو جینیوا میں سزا سنائی گئی، پرکاش ہندوجا، ان کی اہلیہ کمل ہندوجا، ان کے بیٹے اجے ہندوجا اور ان کی اہلیہ نمرتا ہندوجا کو ملازمین کا استحصال کرنے پر سزا سنائی گئی،وہ گھریلو ملازمین بھارت سےلے کر آئے تھے جو انکی جنیوا میں رہائش گاہ پر کام کرتے تھے،سوئس عدالت نے ہندوجا خاندان کے چار افراد کو چار سے ساڑھے چار برس قید کی سزا سنائی ہےتاہم انھیں انسانی سمگلنگ کے سنگین الزام پر انہیں بریت دی گئی ہے۔ہندوجا خاندان کے وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے،

ہندوجا فیملی پر الزام تھا کہ وہ اپنے گھریلو ملازمین سے زیادہ اپنے کتے کی دیکھ بھال پر پیسہ خرچ کرتے ہیں،ہندوجا خاندان کو سوئزرلینڈ میں ملازمین کے استحصال اور انسانی سمگلنگ کے الزامات کا سامنا تھا۔

انسانی سمگلنگ سوئٹزرلینڈ میں ایک سنگین جرم ہے۔ ہندوجا خاندان نے خود پر لگے الزامات کی تردید کی تھی، گزشتہ ماہ جاری ہونے والی سنڈے ٹائمز کی برطانیہ کے امیرترین افراد کی فہرست میں ارب پتی ہندوجا خاندان لگاتار تیسرے سال سرفہرست رہا ،سال 2023 میں اس خاندان کی دولت تقریباً دو ارب پاونڈ اضافے کے ساتھ 37.196 ارب پاؤنڈ (47 ارب ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔

جنیوا کے پوش علاقے کولونی میں ہندوجا خاندان کی ایک کوٹھی ہے۔ ان پر جو الزامات عائد کئے گئے وہ گھریلو ملازمین کے استحصال کے حوالہ سے ہیں جو انڈیا سے لائے گئے ہیں، پرکاش اور کمل ہندوجا، اور ان کے بیٹے اجے اور ان کی اہلیہ نمرتا پر گھریلو ملازمین کے پاسپورٹ ضبط کرنے، ان سے روزانہ کی بنیاد پر 18 گھنٹے کام کا معاوضہ آٹھ ڈالر (سات پاؤنڈ) دینے اور اور انھیں گھر سے باہر نکلنے کی بہت کم آزادی دینے کے الزامات ہیں،ہندوجا خاندان نے ملازمین کو معاوضہ مقامی کرنسی کی بجائے بھارتی کرنسی میں دیا، انہوں نے اپنے نوکروں کو معقول تنخواہ دینے کے بجائے اپنے کتوں کی دیکھ بھال میں زیادہ پیسہ خرچ کیا۔

پرکاش ہندوجا اور ان کی اہلیہ کی عمریں 70 برس کے قریب ہیں۔ یہ عمر ر روحانیت کی طرف بڑھنے کی ہے ،سنگین الزام میں جیل جانے کی نہیں۔ ان دونوں کو 4.5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ بیٹے اجے اور اس کی بیوی نمرتا کو 4-4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ترقی یافتہ ملک میں انصاف کا نظام اس طرح چلتا ہے، اگرچہ ہندوجا خاندان نے سول کورٹ میں نوکروں کے ساتھ عدالت سے باہر صلح کی، پھر بھی ان کے خلاف فوجداری الزامات لگائے گئے اور ان پر عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں سزا دی گئی۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کتنا امیر یا بااثر ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

ہندوجا خاندان نے اس کیس کو لڑتے ہوئے شاید بہت ساری دولت خرچ کی لیکن انہوں نے ملازمین کو معاوضہ کم دیا،

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

Shares: