اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 576 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
باغی ٹی وی : ذرائع پاورڈویژن کےمطابق ملک بھرمیں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار924 میگاواٹ ہے اورطلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے پانی سے 5 ہزار 219 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 764 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 190 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار صفر ہے بگاس سے چلنے والے پلانٹس 189 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق جوہری ایندھن سے 2 ہزار 278 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ آئیسکو کو 450 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے اور اسلام آباد ریجن میں 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔
گرمی میں غیر معمولی اضافہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 62 ہزار300 اور اخراج 61 ہزار 500 کیوسک ہے ،منگلا میں پانی کی آمد 24 ہزار 500 ور اخراج 25 ہزار 200 کیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 84 ہزار 800 اور اخراج 90 ہزار کیوسک ہے،ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کی گئی-
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناپ میں پانی کا اور اخراج 8 ہزار 800 کیوسک ہے،نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 19ہزار 200کیوسک ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 42 ہزار ایکڑ فٹ ہے،تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 22 ہزار ایکڑ فٹ ہے-