ملک بھر کے چوک و چوراہے تک احتجاج پھیل گیا ، ملک بند ہو کر رہ گیا ،

باغی ٹی وی : تحریک لبیک کے امیر سعد حسین رضوی کی گرفتار کے بعد ملک کے بڑے بڑے شہروں میں احتجاج ، مظاہر ے ، دھرنے ، جلاؤ گھیواؤ کا سسلسلہ جای ہے ، اس سلسلے میں کئی جگہ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی ہیں.

ملک کے کئی شہروں میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ چکی ہیں۔ لاہور اور راولپنڈی کے داخلی خارجی راستے بلاک ہیں جبکہ موٹرویز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ بہاولپور میں شدید ٹریفک جام میں ایمبولینس پھنسنے سے مریض دم توڑ گیا۔


شدید ٹریفک جام ہے۔ لاہور ہائیکورٹ چوک، ریگل چوک، آؤٹ فال روڈ، یتیم خانہ چوک، خیابان چوک، داروغہ والا چوک اور قائداعظم انٹرچینج تک ٹریفک کا نظام مفلوج ہو چکا ہے۔ فیصل آباد کی مختلف شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں کی سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے فیض آباد، مری روڈ، راول ڈیم، لیاقت باغ، کشمیر چوک اور ترنول سمیت مختلف مقامات پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔

منگلا پل کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پتوکی روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، گرمی میں مسافروں کا برا حال ہے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد کی موت کی خبریں‌ ہیں . ادھر کراچی میں بھی ی ایل پی کے کارکنان نمائش چورنگی پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی پر بھی احتجاج کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔کراچی اسٹار گیٹ پر تحریک لبیک کے کارکنوں کا سڑک بند کرکے احتجاج جا ری ،جس سےٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں پتھراؤ، شیلنگ اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں،واقع میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان ہوئے معاہدے کے مطابق ’تحریک لبیک پاکستان کے جو لوگ فورتھ شیڈول پر ڈالے گئے ہیں ان کے نام نکال دیے جائیں گے، مزید یہ کہ 20 اپریل 2021 تک معاہدے کی روح کے منافی کوئی سرگرمی پر معاہدہ منسوخ سمجھا جائے گا‘۔


وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک لبیک نے 16 فروری کو ہونے والا اسلام آباد مارچ مؤخر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت 20 اپریل تک فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومتی کی جانب سے مطالبات کی عدم منظوری اور معاہدے پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر تحریک لبیک نے 20اپریل کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔

Shares: