ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری

0
48

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری پہاڑوں پر سفیدی چھاگئی-

باغی ٹی وی: مری میں ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بعد مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا داریل تانگیر میں بھی ہلکی بارش کے ساتھ وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے چلاس،بابوسر ٹاپ،بٹوگاہ ٹاپ اور فئیری میڈو میں شدید برفباری جاری ہے-

پارا چنار میں برف باری کے حسین مناظر ہیں ہر طرف برف ہی برف جبکہ ٹھنڈ بڑھ گئی۔ وادی زیارت اور گردونواح میں بھی برفباری ہوئی ہے اسکردو میں ضلع کھرمنگ، شگر اور گانچھے میں برفباری کے بعد راستے بند ہوگئے جبکہ معمول کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں قلات، چمن اور گرد و نواح میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش ہوئی ہے۔

جبکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں کیلئے ہدایات جا ری کردیں سی ٹی او تیمور خان راولپنڈی نے کہا کہ دوران برفباری پھسلن سے بچنے کیلئے ٹائر پر چین چڑھا کر ڈرائیو کریں دوران ڈرائیو نگ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں مری آنے سے پہلے اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کر لیں اور اپنی گاڑی کی فیول ٹینک فل رکھیں-

دوسری جانب چلاس کے بالائی علاقوں میں برفباری اور زیریں علاقوں میں بارشمری اورگلیات میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے روئی کے گالوں نے مناظر اور حسین کردیے اور بالائی علاقوں میں سفیدی چھا گئی-

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیش گوئی

وادی لیپہ میں رات سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی لیپہ میں برف باری کا سلسلہ 6 روز تک جاری رہے گا-

وادی لیپہ میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر،متعدد گاؤں بجلی سے محروم ہیں جبکہ وادی کا دارالحکومت سے زمینی راستہ کٹ گیا،مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ شہری برف باری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں-

مانسہرہ اور شانگلہ میں بارش اور برفباری، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور بونیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی وقفے وقفے سےبارش اوربرفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا-

کم سے کم درجہ حرارت گوپس میں منفی8، کالام منفی7، اسکردو منفی6، ہنزہ منفی5، پارا چنار منفی4، گلگت منفی3، چترال منفی1، مری1، اسلام آباد 3، لاہور7 اور لیہہ میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسلام آباد 3، لاہور 7، کراچی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں کل سے بارش کا امکان ہے۔

جبکہ میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی چونیاں، چھانگا مانگا، الہ آباد،کنگن پور اور گردونواح میں ہلکی بارش،ساہیوال اور گردونواح میں وقفے وقفے سے،جڑانوالہ شہر اور گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے-

جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں،ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے ہی لیڈر پر برس پڑے

میرپور آزاد اور گردونواح میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری منگلا،جاتلاں،اسلام گڑھ،چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہوئی راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، چارسدہ میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دینہ اور گردونواح میں بھی بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا-

سندھ کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے کراچی میں آج بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن میں درجہ حرارت 20 سے 22 سینٹی گریڈ تک رہے گا کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ہے-

مودی کو اگر اسلام آباد میں آنے پر مسئلہ ہے تو سارک کانفرس میں ورچوئل شرکت کر لیں،…

محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ کراچی میں مزید3روز تک موسم ابر آلود رہےگا ژوب اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے محکمہ موسمیات نے 6اور7جنوری تک بارش کی پیش گوئی کی ہے-

Leave a reply