پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے ، ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے،اعلان ہو گیا
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ستر سال کی بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، ایل او سی پر حالیہ بھارتی جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے، مولانا فضل الرحمن کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے۔
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
پیر کو وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جاری بیان کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ستر سال کی بھارتی جارحیت کشمیریوں کے عزم کو پست کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت خود بھارت کا شیرازہ بکھیرنے پر تلی ہے ۔ فوجی اور سفارتی محاذ سمیت ہر محاذ پر بھارت کو پسپائی ہو رہی ہے۔
بھارت بھول جائے کہ طاقت کے نشے میں کشمیر پر قبضہ کر لے گا،سابق ایئر چیف
کشمیریو ہم تمہارے ساتھ ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بول پڑا، چوتھے جمعہ کو ملک گیر یکجہتی
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل او سی پر حالیہ بھارتی جارحیت کا جواب بھارت کے لیے سبق آموز ہے ۔ اپنے عمل سے واضح کیا کہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈے سے بھارت دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے ، ملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے لازوال قربانیوں سے ملک کو مضبوط بنایا ہےْ۔ مولانا فضل الرحمن کے منفی عزائم سے پوری قوم آگاہ ہے۔ ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے سازشیں کرنا، دشمن کے ہاتھوں میں کھلینے کے مترادف ہے۔