مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: فاسٹ فوڈ پوائنٹ پر ڈینگی لاروا کی افزائش، قانونی نوٹس جاری

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ...

گوجرانوالہ: ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی 8 سکیمیں منظور

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) کمشنر...

بھارت،رکشہ ڈرائیور نے دوستوں کے ساتھ ملکر 20 سالہ لڑکی کی عزت لوٹ لی

بھارت میں اوڈیشہ کے جاجپور قصبے میں ایک انتہائی...

ننکانہ : گندم کے کھیتوں میں آگ کے واقعات، ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی میٹنگ

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)...

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار سے تجاوز

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار سے تجاوز کر گیا-

باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 99 میگاواٹ ہے ،بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار901 میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے،پانی سے 4 ہزار 193میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے –

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،لوڈ شیڈنگ پر بریفنگ اور اہم فیصلے لیے جائیں گے

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 261 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 565 میگاواٹ ہے ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار347 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار118 ہے-

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 181 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، جبکہ جوہری ایندھن ایک ہزار 237 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے-

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،اسلام آباد ریجن میں بھی 6گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے-

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون تک لوڈشیڈنگ ڈیڑھ سے دو گھنٹے رہ جائے گی ہ آج سے ساڑھے تین گھنٹےسے کم لوڈشیڈنگ ہوگی،پچھلی حکومت نے 4 سال تک عوام سے جھوٹ بولا، سابق حکومت نے کوئی نیا پاور پلانٹ نہیں لگایا، ہم 60 روپے فی یونٹ بجلی بنا کر عوام کو 15 روپے فی یونٹ دے رہے ہیں، ملک میں بجلی کی ضرورت 25 ہزار میگاواٹ اور پیداوار 21 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ وزیر توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ جن علاقوں کے لوگ بل ادا نہیں کرتے وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوگی۔