منظم انداز میں ملک میں افراتفری پیدا کی گئی،وزیراعلٰی سندھ

0
39
murad ali shah

وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ایک وارنٹ کے ذریعے ایک ملزم گرفتار کیا گیا،جس کے بعد ہنگامے ہوئے،اس ماحول میں بھی سندھ کے مفادات کو پیچھے نہیں چھوڑا ہے،

وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منظم انداز میں ملک میں افراتفری پیدا کی گئی ، ریڈیو پاکستان اس خطے کے پرانے ریڈیو اسٹیشن میں شمار ہوتا ہے، کراچی میں لوگوں کو تکلیف دی گئی، ایک بس کو جلا دیا گیا واٹر بورڈ کے املاک کو آگ لگائی گئی ،لوگوں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی گئی ،درخت کی ٹہنیوں کو توڑ کر آگ لگائی گئی، عمران خان سے شروع ہو کر جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کی نشاندہی ہو گئی ہے ، جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں گرفتار ہونگے،مردم شماری پر ہمیشہ تحفظات کا اظہار کیا ،میرے لئے وہ مردم شماری درست ہوگی جس میں ہر فرد کو گنا جائے، ہم اپنی ہر ذمہ داری کو پوری کررہے ہیں ،7 ملین تک آبادی کو کم گنا گیا میرے لیے تعصب پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں مردم شماری قبول نہیں ہے ہماری مردم شماری 65 ملین کے قریب آنی چاہیے کئی بلاکس کو وقت سے پہلے بند کر دیا گیا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بتایا گیا کہ اگر ہمارے لیڈر کو کچھ ہوا تو نقصان پہنچائیں گے اب کچھ لوگ بیانات بدل رہے ہیں، کچھ لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں، عمران خان کا موقف عیاں ہورہا ہے، جس طرح لوگوں کو پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا، اسی طرح پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں، جنہوں نے حملہ کیا تھا اس میں پی ٹی آئی کے لیڈر اس کے پیچھے تھے ، ہم ویڈیو میں دکھائیں گے کہ کون کون سے رہنما اس میں موجود ہیں، املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، جن کے موٹر سائیکل جلائی گئی ہے ، ان کو حکومت موٹر سائیکل لیکر دے گی،میں ایڈوانس میں کہہ رہا ہوں یہ جو ہماری بسیں جلائی گئی ہیں ان کا پیسہ عمران خان کا گھر بیچ کر میں ان سے بھرواؤں گا، اس کے سارے پیسے ان سے وصول کریں گے،

Leave a reply