ملک میں سول مارشل لا ہے، سینیٹر طلحہ محمود نے ایسا کیوں کہا؟

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں اراکین نے کہا ہے کہ ایسے لگ رہا ہے ملک میں سول مارشل لا لگا ہے

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا. اجلاس میں فنانس بل 2019 کیلیے تجاویز زیر غورآئیں. اجلاس میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ اورسیکرٹری خزانہ کی عدم شرکت پر کمیٹی اراکین نے برہمی کا اظہار کیا. فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کمیٹی اجلاس میں وزیر کا آنا بہت ضروری ہے،ہمیں اجلاس چلانے کی ضرورت نہیں،یہ وقت کا ضیاع ہے،سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہمیں اس معاملے پر احتجاج اورپوری قوم کو بتانا چاہیے،ایسے لگ رہا ہے ملک میں سول مارشل لا لگا ہے، فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ حکومت نے پچھلی بار بھی منی بل میں کمیٹی کو اعتماد میں لیے بغیر تبدیلی کی،کمیٹی کے دیگر اراکین نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر اور دیگر افسران کی موجودگی ناکافی ہے، مشیر خزانہ کو اجلاس میں ہونا چاہئے تھا.

قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر

قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس بلاتعطل 21جون تک جاری رہے گا۔ اجلا س میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے حکام آئندہ مالی سال کے بجٹ اور فنانس بل 2019پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ سینٹ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سفارشات کو حتمی شکل دے کر منظوری دی جائیگی اور ایوان بالا میں یہ سفارشات پیش کر دی جائینگی۔

حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

واضح رہے کہ فنانس بل 2019 قومی اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے ، بل سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اسمبلی میں پیش کیا تھا اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بل کی منظوری دی تھی.

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

Comments are closed.