ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے نئی شخصیت کو آزمانے کا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی ؛ کھیلوں کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت نے نئی شخصیت کو آزمانے کی کوشش کی ہے کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کواکستان سپورٹس بورڈ کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے .
کرنل ریٹائرڈ آصف زمان کی بطور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعیناتی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، نئے ڈی جی کو تین سال کیلئے کی گئی ہے .
یاد رہے اس تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکمنامے سے مشروط کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تعیناتی سے متعلق رٹ پٹیشن دائر ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے قائم ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ گزشتہ دو برس سے مستقل سربراہ نہیں تھا اور ماتحت افسران کو قائم مقام کا اضافی چارج دے کر ادارے کے امور انجام دیئے جا رہے تھے.
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کلب رجسٹریشن میں ردوبدل کردیا، کلبوں پرعائد بھاری بھرکم فیسوں کوبھی کم کردیا گیا، اور دیگر مشکلات کو کم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی، ملک بھر میں کلب کرکٹ کی رجسٹریشن کے بارے میں پیدا ہونے والا ابہام اب حل ہو گیا، کیونکہ پاکستان کر کٹ بورڈ نے کلب کرکٹ کے وفود کومسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی