ملک میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

ملک میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

باغی ٹی وی : پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض تصدیق ہواہے . محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص کو پہلے ہی قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے۔ اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ملتان اور شوکت خانم اسپتال میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹس فراہم کردی ہیں۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے وائرس سے نمٹنے کےلیے تئیس کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی۔موذی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کتابچہ تیار کر لیا گیا۔کرونا سے آگاہی کے لئےمساجد میں اعلانات بھی کرائے جائیں گے۔

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟

واضح‌رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں.کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، ایران سے آنیوالے 13 ہزار افراد کی فہرست صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دی گئی ہے۔ فہرست میں شامل افراد کے شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور دیگر معلومات بھی دی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند ہیں، سکول کھولنے والوں کیخلاف حکام کا ایکشن بھی جاری ہے، کئی سکولوں کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ہے.
چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں اور نئے مریضوں میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے، اب تک چین میں 3,013 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 80,430 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، سعودی عرب میں کرونا وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔ جنوبی کوریا میں ہلاکتیں 35، جاپان میں 6، فرانس میں 4، اسپین، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ میں 2،2 ہلاکتیں ہوئیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے 6 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، بھارت میں کیسز کی تعداد 28 ہو چکی ہے،ناروے میں 24 گھنٹوں کے دوران 23 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے مجموعی تعداد 59 ہو گئی، برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 115 تک پہنچ گئی اب تک 18 ہزار 38 شہریوں کے وائرس کی تشخیص کےلیے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں سے 115 کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

چین کے بعد اٹلی اور ایران میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آئیں جبکہ اب تک امریکا میں بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 10 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

Comments are closed.