ملکی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہوگئی

0
31
مردم شماری

ملکی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہوگئی

چیف مردم شماری کمشنر ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا ہے کہ نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہے۔پچھلی مردم شماری کے مقابلے میں ملکی آبادی میں تقریبا 4 کروڑ 90 لاکھ کا اضافہ ہوا۔جبکہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ خانہ و مردم شماری کا عمل آج رات ختم ہورہا ہے، ڈیٹا کے حصول کا عمل آج رات 12 بجے روک دیا جائے گا، مختصر مدت میں 24 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا شمار کیا گیا۔

چیف مردم شماری کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہے، پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار سے زیاد ہے، سندھ کی آبادی 5 کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ ہے، بلوچستان کی آبادی 2 کروڑ 19 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 59 ہزار 422 ہے۔ ڈاکٹر نعیم الظفر نے مزید کہا کہ مردم شماری میں توسیع سے ایک کروڑ 70 لاکھ مزید افراد کو شمار کیا گیا، مردم شماری میں بار بار توسیع سے کراچی اور لاہور سمیت بڑے شہروں کی آبادی میں اضافہ ہوا، مردم شماری میں مزید ایک دن کی بھی توسیع نہیں کر سکتے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر مجموعی طور پر 34 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی، جون میں نتائج آنے کے بعد مشترکہ مفادات کونسل سے درخواست ہوگی الیکشن کیلئے یہ ڈیٹا استعمال کیا جائے،مردم شماری کے حوالے سے 2 لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں، سیاسی جماعتوں سمیت زیادہ تر شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔ ہمارے پاس محدود پیمانے پر شکایات موصول ہوئی ہیں، 30 مئی تک ان شکایات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ عام انتخابات 2017ء کی مردم شماری پر ہی کروائے جائیں گے، نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج نہ آنے کے باعث فیصلہ کیا گیا، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

Leave a reply