پارلیمنٹ کو چھوڑکرجانیوالے ملکی سیاست سے بھی باہرہوجاتے ہیں،خورشید شاہ

0
44

پارلیمنٹ کو چھوڑکرجانیوالے ملکی سیاست سے بھی باہرہوجاتے ہیں،خورشید شاہ

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا.

رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے بلوچستان متاثر ہوا،نجی اداروں سمیت افواج پاکستان نے سیلاب زدگان کی مدد کی، کور کمانڈر لسبیلہ آئے، ہم ہیلی کاپٹر حادثے پر غمزدہ ہیں،چین ہمارا دوست ہے ، کچھ کمپنیاں بلوچستان میں استحصالی قوت بن رہی ہیں سیلاب میں بھی ان کمپنیوں نے ہماری کوئی مدد نہیں کی، متعلقہ وزیر اور پلاننگ کمیشن ان کمپنیوں کو لگام دیں،

وفاقی وزیرآبی وسائل خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے جو تباہی آئی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی لوگ کہتے ہیں کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا،رواں سال 30 سے 40 فیصد زائد بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی،ملک میں آج تک بارشوں کے حوالے سے کوئی سروے نہیں کیا گیا،بارشوں اور سیلاب نے بنیادی ڈھانچے کو تہس نہس کر کے رکھ دیا،سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دنیا کے مشکور ہیں،موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں،حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 2000 ٹریلین کا نقصان ہوا سیلاب سے سندھ میں 80فیصد فصلیں تباہ ہو چکی ہیں،سندھ میں جو پانی کھڑا ہے اس کا کچھ نہ کیا تو کھربوں روپے کے درخت گر جائیں گے، صرف سکھر اور خیرپور میں کروڑوں کھجور کے درخت موجود ہیں،

قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب کے معاملے پر ایوان میں بحث کروائی جائے پارلیمنٹ کو چھوڑ کر جانے والے ملکی سیاست سے بھی باہر ہو جاتے ہیں، ایوان کو چھوڑ کر جانے والوں سے درخواست ہے کہ واپس آئیں اور اپنا کردار ادا کریں،اچھا ہے کہ وزیراعظم سیلاب زدگان کی خاطر اقوام متحدہ گئے وزیراعظم سے درخواست ہے کہ آکر ہمیں بھی اعتماد میں لیں ہمیں اس ایوان کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا

Leave a reply