مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: رمضان سہولت بازار: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی

سیالکوٹ ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی...

ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی دوستی کے چرچے

معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی...

پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر...

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

ایرانی وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

ایرانی وزیر داخلہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، ایرانی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کی مضبوطی خاص طور پر مشترکہ سرحدوں میں تجارت کو آسان بنانے پر زور دیا.

ملاقات میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی، پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور دیگر حکام بھی موجود تھے ، وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی وزیر داخلہ اور ان کے ہمراہ وفد کے دورہ اسلام آباد کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مشترکہ سرحدوں کی امن اور سلامتی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر علامہ رئیسی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کی مضبوطی بالخصوص مشترکہ سرحدوں میں تجارت کو آسان بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے افغانستان کی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی حل اس ملک کے مسائل کا حل نہیں رہا اور اب عالمی برادری کو افغان عوام کو شدید انسانی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

قبل ازیں ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی کی اپنے ہم منصب شیخ رشید سے ملاقات ہوئی ہے،ایرانی وفد اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان دو طرفہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، افغانستان میں ممکنہ انسانی المیے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں پاک ایران بارڈر پر فینسگ کاکام جلد سے جلدمکمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا غیر قانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی،دونوں ملکوں میں قیدیوں کے تبادلے اور زائرین کو سہولیات دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کاروائیوں کی مذمت کی، وزیر داخلہ شیخ رشید نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر ایران کا شکریہ ادا کیا

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وسائل کی قلت سے افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے اقوام عالم کو انسانیت کے ناطے افغان عوام کی مدد کرنی چاہیے،خطے میں پائیدارامن اورافغان عوام کی فلاح کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہےگا،پاکستان اور ایران کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہوسکتی،غیرقانونی انسانی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے فینسگ کا کام مکمل ہوناضروری ہے،مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر ایران کے مشکور ہیں،

ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافہ افسوسناک ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے،ایران پاکستان میں حالیہ دہشتگرد کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتاہے،ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی میں ملوث گروپ اور عناصرانسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان پر دہشتگرد حملے کو ایران پر حملہ سمجھتے ہیں،پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی اور دیرینہ ہیں،

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اورایران کی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی باہمی تعلقات کو ہمہ جہت بنانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دئیے جائیں گے پاک ایران بارڈرز پر مارکیٹس قائم کی جائیں گی،بارڈر ٹرمینلزکی تعداد بڑھایا جائے گا،دوطرفہ مذاکرات میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی ایران کے 9 رکنی وفد کی قیادت وزیر دا خلہ ڈاکٹر احمد وحیدی نے کی

قبل ازیں ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی 9 رکنی وفد کے ہمراہ راولپنڈی پہنچے ،پاکستان آمد پر انکے ہم منصب پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا، نور خان ائير بيس پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے، ایرانی وزیر داخلہ ایک روزہ دورہ پر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے،ایرانی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں ایرانی وزیر داخلہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے ،وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت ہوگی

قبل ازیں سعودی وزیر داخلہ نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وزیر داخلہ نے اپنے دورے کے دوران آرمی چیف، وزیراعظم سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کی تھیں

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

بریکنگ، ابوظہبی ڈرون حملہ،ایک پاکستانی اور 2 بھارتی شہری مارے گئے

ابوظہبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب کا یمن پر فضائی حملہ

حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

سعودی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan