ملتان ائیر پورٹ سے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

0
102

ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملتان ائیر پورٹ سے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

باغی ٹی وی: ائیرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کےعملےنے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحا جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرلی۔

اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کےدوران منشیات کی نشاندہی کی اورتلاشی کےدوران بیگ کی تہہ سے1.881 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکےملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر لے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کئے تھے اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق چارسدہ سے تھا جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی شہر جدہ لے جارہا رہا تھا۔

بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کا سرغنہ گرفتار

اے این ایف حکام کو اسکینگ کے دوران ملزم کے پیٹ میں منشیات کا علم ہوا جسے انہوں نے برآمد کرلیا، برآمد شدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 980 گرام تھا۔ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا-

اس سے قبل بھی ائیر پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی.

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

Leave a reply