ملتان کے دو مختلف علاقوں سے پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

باغی ٹی وی: ملتان کے دو مختلف علاقوں سے پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس پر محکمہ صحت نے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ملتان کے علاقے سورج میانی اور علی ٹاون کے سیوریج واٹر میں دوبارہ پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت کے حکام نے پانچ سال سے کم عمر 9 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 2 ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو آئندہ پانچ روز تک گھر گھر جا کر کورونا کی ایس او پیز کو مدنظر رکھ کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔

محکمہ صحت نے حفاظتی قطروں کی افادیت بارے آگاہی دینے کیلئے مساجد سے بھی اعلانات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے انکاری والدین بھی محکمہ صحت کی ٹیموں کا بھرپور ساتھ دیں۔

گزشتہ پولیو مہم کے دوران بھی تین ہزار سے زائد بچے قطروں سے محروم رہے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ صحت نے انکاری والدین کیخلاف مقدمات بھی درج کرائے ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

ادھر شیری رحمان نے پولیو کے بڑہتے کیسز پر تحریک ایوان میں پیش کر دی،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پولیو کے کیسز اس سال 65 کیسز ریکارڈ تک پہنچ گئے ہیں،سال دو ہزار بیس میں کیسز میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟ پولیس کے بڑہتے کیسز انتہائی تشویشناک صورتحال ہے،بابر عطا کو پولیو مہم کا انچارج لگا دیا گیا،انٹرنیشنل ڈونرز نے ان کے کرتوت کو دیکھا اور رقم میں خرد برد کی بات کی،

Shares: