ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے عبدالقادر اور قاسم گیلانی پر مقدمات درج کرنے کی مذمت کی ہے

ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملتان جلسہ روکنے کیلئے قائدین پر مقدمات قابل مذمت ہیں ، حکومت اس حد تک گر گئی ہے کہ سیاسی رہنمائوں پر تالے اور زنجیر چوری کے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں ، جس تیزی سے حکومت اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے جلد مخالفوں پر بھینس اور بکری چوری کے مقدمات بھی درج کئے جائیں گے،

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے آمر اور سلیکٹڈ ہی استعمال کرتے ہیں منتخب حکومتیں نہیں ، حکومت تالا چوری کے مقدمات بنائے یا توپ چوری کے ، جلسے تو ہوں گے ، ووٹ ، آٹا اور چینی چور حکومت اپوزیشن کو چوری کے جھوٹے مقدمات سے ڈرا نہیں سکتی ، قوم اس حکومت کی حقیقت جان چکی ہے یہ جو چاہے کر لیں بے نقاب ہو چکے ہیں ،مہنگائی ، بیروزگاری، بھوک اور افلاس سے تنگ لوگ اپنی بھڑاس نکالنے جلسوں میں آتے ہیں ،کٹھ پتلی حکومت کے پائوں اکھڑ چکے ہیں اس لئے جھوٹے مقدمات کا سہارا لے رہی ہے،

واضح رہے کہ ملتان میں رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ملتان وحید آرائیں ، شیخ طارق رشید ، رہنما پیپلز پارٹی قاسم گیلانی ، عبدالقادر گیلانی اور 30 نامعلوم افراد پر حکومت نے سنگل اور تالا چوری کی ایف آئی آر کٹوا دی ہے،پی ڈی ایم کمیٹی ملتان نے جلسے کے لیئے قاسم باغ اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا،پی ڈی ایم کمیٹی قیادت چیف کورآرڈینیٹر جلسہ 30 نومبر قاسم گیلانی نے کی تھی،ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی، سیدعبدالقادر گیلانی، عبدالرحمان کانجو,شیخ طارق رشید,عبدالوحید آرائیں و دیگربھی شریک تھے، جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

دوسری جانب ملتان پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان نے غیرقانونی طور پر اسٹیڈیم کا تالا توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی اور اسٹیڈیم کے سرکاری عملے کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پی ڈی ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ملتان پولیس نے دبا میں آکر مقدمہ درج کیا ہے،

پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس وقت ڈی سی ملتان اور سی پی او ملتان سمیت تمام سرکاری مشینری پر جلسہ رکوانے کے لیئے اوپر سے شدید دبا ہے، ملتان کا سفیدے کا درخت بھی انتظامیہ کو جلسہ ہونے پر ٹرانسفر اور معطلی کی دھمکیاں دے رہا ہے جنہوں نے دباو کے تحت جھوٹے مقدمے درج کرنا شروع کر دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور حکومت کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا، اگر روک سکتے ہو تو روک لو۔

Comments are closed.