ملتان سے مدینہ جانیوالی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ملتان سے مدینہ جانیوالی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان سے سعودی عرب جانے والی پاکستان کی قومی ایئر لائن کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے

ملتان سے مدینہ منورہ جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیش آئی جس کے بعد اسے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا، پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 9715 کے کپتان نے پرواز میں فنی خرابی آنے کے بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا تھا اور کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی،

کنٹرول ٹاور کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت ملنے پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا، طیارے کے موسمی ریڈارمیں فنی خرابی کے باعث طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر اتارا گیا ،ترجمان کے مطابق طیارے کی فنی خرابی دور ہوتے ہی اسے دوبارہ روانہ کردیا جائے گا

قبل ازیں چند روز قبل پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا تھا،، پی آئی اے کا سعودی عرب جانے والا طیارہ مسافروں کو چھوڑ‌کر ہی روانہ ہو گیا، پی آئی اے کی پرواز مقررہ وقت سے پہلے ہی سعودی عرب روانہ ہو گئی جس کی وجہ سے 21 مسافر پرواز میں نہ جا سکے، قومی ایئر لائن نے مسافروں کو آگاہ بھی نہ کیا، مسافر ایئر پورٹ پہنچے تو معلوم ہوا کہ پرواز جا چکی ہے

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں، سعودی عرب نے دیا بڑا جھٹکا

Comments are closed.