6 کروڑ کا فراڈ کرنیوالا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے گرفتار
محکمہ اینٹی کرپشن نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم خالد محمود کو گرفتار کر لیا۔
ملزم خالد محمود کو ریلوے کی سرکاری اراضی کی لیز کے 6 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے اور جعلی نقشہ پر پلازہ تعمیر کر نے پر گرفتار کیا گیا جبکہ انسپکٹر بلڈنگ بیرون ملک فرار ہو گیا
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر لالہ موسی کے رہائشی شیخ خالد محمود کو محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ہائیکورٹ لاہور سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا۔ملزم شیخ خالد محمود نے ریلورے کی سرکاری اراضی 5مرلے لیز پر حاصل کی اور اس پر ناجائز پلازہ بنایا جبکہ ملزم شیخ خالد محمود نے سرکاری اراضی کی لیز کے 6کروڑ کے واجبات ادا نہیں کیے۔ ملزم شیخ خالد نے پلازے کا نقشہ جمع کروانے کی بجائے ایک رہائشی مکان کا نقشہ جمع کر وایا جو جعلی تھا۔
مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
ملزم شیخ خالد محمود کی ضمانت منسوخ ہوئی تو محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے ملزم شیخ خالد محمود کو ہائیکورٹ سے گرفتا ر کرلیااور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ انسپکٹر بلڈنگ مہر افضال جو اس جعلسازی میں ملزم شیخ خالد کے ساتھ ملوث تھا وہ بیون ملک فرارہو گیا۔