ڈیفنس کار حادثہ، ملزم افنان کے والد کی ضمانت میں توسیع

0
159
afnan

انسداد دہشت گردی عدالت نے کار کی ٹکر سے چھ افراد کو ہلاک کرنے کا مقدمہ میں کم عمر ڈرائیور کے والد کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی.

کم عمر ڈرائیور کے والد شفقت علی اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ڈی ایس پی فخر ہے بتایا کہ نے ملزم شامل تفتیش ہوگیا ہے. ملزم شفقت علی کی گاڑی چھ افراد کی ہلاکت میں استعمال ہوئی، ملزم کی طرف سے عرفان حیات باجوہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، مقدمہ کے مدعی کی جانب سے وکیل نے وکالت نامہ داخل کرا دیا. شفقت نے اپنی گرفتاری کے خدشے پر ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا .

عدالت پیشی کے موقع پر ملزم افنان کے والد شفقت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کو دھمکی یا آفر نہیں کی ،متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کے لیے تیار ہوں وہ تھوڑی جگہ دیں،میڈیا پر اس لیے نہیں آیا کہ کوئی بات منہ سے نکلے اور دوسری پارٹی کی دل آزاری ہو ،ہمارے بچے نے غلطی کی ہے اس کی سزا بھگت رہے ہیں ،یہ ایک حادثہ تھا خود کو قانون کے حوالے کردیا ہے. میں مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہوں اپنے بچوں کو پڑھا رہا ہوں،میں نے اپنے بچوں کو پڑھانے کے لیے سکول میں ڈالا ہے دہشت گرد بنانے کے لیے نہیں،

واضح رہے کہ ڈیفنس لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا،کم عمر نوجوان نے گاڑی چلاتے ہوئے دوسری گاڑی کو ٹکر ماری جس سے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی ہے. ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں میں 45 سالہ رخسانہ، 4 سالہ عنابیہ، 4 ماہ کا حذیفہ، 27 سالہ محمد حسین، 30 سالہ سجاد، 23 سالہ عائشہ شامل ہیں،حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور زگ زیگ کے باعث پیش آیا،ڈرائیور کی شناخت افنان شفقت کے نام سے ہوئی، پولیس نے کم عمر ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا

 عدالت نے حکم دیا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو گرفتار کیاجائے

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

Leave a reply