ویڈیو: خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کیس کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زیادتی کا مقدمہ ،ضمانت خارج ہونے پر ملزم کی فرار کی کوشش،خاتون پولیس اہلکار نے ناکام بنا دی

لاہور ہائیکورٹ میں زیادتی کے کیس کی سماعت ہوئی، ملزم بھی عدالت میں پیش ہوا، عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تا ہم خاتون پولیس اہلکار نے پھرتی دکھائی اور بہادری سے ملزم کو پکڑ لیا،خاتون پولیس اہلکار نے زیادتی کے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنائی، خاتون پولیس اہلکار نے ملزم عبدالرزاق کے ہاتھ باندھ دیئے اور ساتھ لے گئی، خاتون پولیس اہلکار اس کیس میں تفتیشی تھی،جس نے ملزم کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنائی،

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

خاتون اہلکار کی جانب سے ملزم کو لے جانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اہلکار اکیلی ملزم جس کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے ہیں کو ساتھ لے کر جا رہی ہے، ملزم عبدالرزاق کے خلاف جلال پور بھٹیاں میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور ملزم نے ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی

Comments are closed.