ملزم ترقی کرکے چور سے منشیات فروش بن گیا،عدالت کے ریمارکس

99 مقدمات میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ سے خارج
0
82
supreme

سپریم کورٹ، 99 مقدمات میں نامزد ملزم ساجد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،پولیس حکام نے عدالت میں کہا کہ ملزم ساجد کو چرس فروخت کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف کسی خریدار نے بیان دیا؟ملزم ساجد کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ایک ٹانگ سے معذور ہے ،پراسیکیوٹر پنجاب حکومت نے بتایا کہ ملزم 99 مقدمات میں نامزد ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے ملزم کے 99 مقدمات میں نامزد ہونے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ایسا کیسے ممکن ہے؟ کیا واقعی ملزم کے خلاف 99 مقدمات ہیں؟ اتنے مقدمات میں گرفتاری اور پھر ضمانت کیلئے ایک عرصہ درکار ہو گا،

جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بندہ ایماندار لگتا ہے جس کو 98 مقدمات میں ضمانت بھی مل گئی، ملزم کے وکیل نے کہا میرے مؤکل کے خلاف پہلے چوری کے مقدمے ہیں، منشیات کا یہ پہلا مقدمہ ہے، جسٹس شہزادملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ترقی کرکے چور سے اب منشیات فروش بن گیا ہے،پولیس حکام نے عدالت میں کہا کہ ملزم جس رکشہ پر منشیات سمیت پکڑا گیا وہ رکشہ بھی چوری کا تھا، ملزم منشیات کا شاپر ہاتھ میں پکڑ کر فروخت کر رہا تھا،جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دلیر آدمی ہے، چرس ہاتھ میں پکڑ کر کھڑا تھا،

پولیس حکام نے عدالت میں کہاکہ ملزم ایک ٹانگ سے معذور ہونے کی وجہ سے اکثر مقدمات میں پہچانا جاتا ہے، ملزم کے خلاف راوی روڈ تھانہ لاہور میں 12 مارچ 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا،سپریم کورٹ نے ملزم ساجد کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

تحریک انصاف پر جلد پابندی لگنے والی ہے؟

فیصلے سے ثابت ہوا کہ لاڈلہ ازم آج تک برقرار ہے ، شرجیل انعام میمن

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Leave a reply