خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0
43

خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے کے کیس کی سماعت ہوئی

گرفتار دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، لاہور میں خواجہ سراء پر تیزاب پھینکنے والے دو ملزمان کا عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزمان کو سخت سکیورٹی میں تھانہ ریس کورس پولیس نے عدالت پیش کیا تھا عدالت نے ملزم حمزہ سلیم اور سہیل جٹ کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا، عدالت نے تفتشی افسر سے آئندہ ملزمان کی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے ملزمان کو 30 جون تک پولیس کے حوالے کردیا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک طرف فائرنگ کے واقعات بڑھ رہے ہیں تو دوسری جانب خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں،اب تیزاب گردی کے واقعات بھی سامنے آنے لگے ہیں فلموں اور ڈراموں سے بگڑے ہوئے نوجوان کسی کے چہرے پر بھی تیزاب پھینکنے کو شاید مذاق سمجھ بیٹھے ہیں جس سے متاثرہ لوگوں کے چہرے اور زندگیاں تاحیات اپاہجگی کا شکار بھی بن جاتی ہیں

شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

پولیس میں نوکری کیوں نہیں دی؟ خواجہ سرا عدالت پہنچ گئے

جنسی خواہش کی تکمیل نہ ہونے پر گھر میں گھس کر خواجہ سراؤں پر گولیاں برسا دی گئیں

تھانہ ریس کورس کے علاقہ بستی سیدن شاہ میں دبئی پلٹ نوجوان حمزہ عرف ہنی نے پرانی آشنائی کی بنا پر خواجہ سرا ء کنزا کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کی بائیں آنکھ شدید متاثر ہوگی اور ڈاکٹر کے مطابق کنزا کی آنکھ تاحیات اندھیری بھی رہ سکتی ہے ، حمزہ اور ہنی نامی نوجوان چند روز قبل دبئی سے واپس آیا اور ان دونوں کی دو سال قبل آشنائی ہوئی تھی کنزا اور اس کی منہ بولی ماں اور منہ بولی بہن کومل نے بتایا کہ حمزہ اس کو دبئی سے بھی کالیں کیا کرتا تھا اور اس کے رشتہ داروں سے ملنے اور کوکنگ کے کام سے منع کرتا تھا اور اس بات پر بضد تھا کہ وہ صرف حمزہ کے ساتھ تعلق رکھے جبکہ کنزا کو اپنا پیٹ پالنے کے لیے محنت مزدوری کا سہارا لینا ضروری تھا جس بناء پر وہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ایک گھر میں کوکنگ کا کام کرتی تھی مزید یہ کہ کنزا کے لواحقین نے بتایا ملزم حمزہ عرف ہنی اور اس کا ایک بھائی جو دبئی میں رہائش پذیر ہے جس کا نام سنی بتایا جاتا ہے کسی قسم کی بھی قانونی کاروائی کرنے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کا ریکارڈ خواجہ سرا ء کے پاس موجود ہے ۔

تیزاب گردی کا اندراج مقدمہ تھانہ ریس کورس میں ہو چکا ہے اور متاثرہ کنزا نے سی سی پی او لاہور او ڈی آئی جی لاہور اسے انصاف دلوائیں جانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کو بھی جینے کا حق ہے اور وہ بھی انسان ہی ہیں ان کے لیے بھی قانون میں مساوی حقوق شامل ہیں ۔

عطاءتارڑ کی متاثرہ خواجہ سرا کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو،

لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

 سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

Leave a reply