کمسن بچی سے زیادتی،بیوی اوربیٹیوں کوٹوکے سے قتل کرنیوالے ملزمان کی اپیل،فیصلہ آ گیا

0
37

تین سالہ بچی سے زیادتی،بیوی اور بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کرنیوالے ملزمان کی اپیل،فیصلہ آ گیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں

صدر مملکت نے محمد شعبان ولد محمد انور کی رحم کی اپیل مسترد کر دی ،محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی محمد عمران ولد فقیر محمد کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا ،صدر مملکت نے محمد افضل ولد محمد اصغر علی کی اپیل بھی مسترد کر دی محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں سمیت اپنے خاندان کے 8 افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی محمد اکبر اور محمد اصغر ولد محمد اکرم کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی ،محمد اکبر اور محمد اصغر نے دو افراد کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کیا تھا

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا ،آئین کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزاؤں کو معاف ، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

Leave a reply