بچوں کے حقوق کی پامالی،ملزمان کیخلاف کاروائی ہوگی،وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرپرسن قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال عائشہ رضا فاروق کی ملاقات ہوئی ہے
عائشہ رضا نے وزیراعظم کو ملک میں بچوں سے زیادتی اور چائلڈ لیبر کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کمیشن کی سہولت کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کی پامالی کرنے والے مجرمان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائے گی اور انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ملک میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے گی۔“
واضح رہے کہ پاکستان میں کمسن گھریلو ملازمین پر تشدد کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں، سول جج کی اہلیہ والا کیس ابھی تک چل رہا ہے، کہ اسلام آباد میں ایک اور گھر میں گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، اسکے بعد رانی پور میں واقعہ پیش آیا، سفاک شخص نے 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پرتشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسے تڑپتا ہوا فرش پر چھوڑ دیا، بچی کی موت ہو گئی ،واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں کمسن بچی کو فرش پر تڑپتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،بچی کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا، واقعہ پر ایس ایس پی خیر پور کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد اسد شاہ اور اسکی اپلیہ کو نامزد کیا گیا ہے،
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو