ملازمین کوٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی ہارٹ کور پالسی سے شدید اختلاف

ٹوئٹر ملازمین کوٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی ہارٹ کور پالسی سے شدید اختلاف؛ ٹوئٹر ملازمین کا کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ، دفاتر عارضی طور پربند
سینکٹروں ملازمین نےاپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ،ٹوئٹر کے دفاتر کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ ایلون مسک کو ٹوئٹر کے ملازمین کو انتباہ کرنا مہنگا پڑ گیا ۔ ایلون مسک نے ملازمین کو ایک ای میل میں لکھا کہ وہ اگر کمپنی کا مزید حصہ بننا چاہتے ہیں تو انہیں مزید محنت کرنی ہوگی، اور مثالی کارکردگی دیکھانی ہوگی۔ نہیں تو وہ اپنی نوکری کو چھوڑ سکتے ہیں ۔ ایلون مسک کی اس ای میل کے بعد سے ہی ٹوئٹر کے ملازمین کا مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ یہاں تک کہ ایلون مسک کی ہارٹ کور پالیسی کواپنانے کے لیے ٹوئٹر کمپنی میں موجود انتہائی کم ملازمین نے حامی بھری۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

اس تمام صورتحال کے بعد سے ٹوئٹر کے دفاتر بند ہونا شروع ہوگئے۔ جس کے بعد سے کہا جارہا ہے کہ تمام دفتری امور کو 21 نومبر تک موخر کر دیا گیا ۔ ٹوئٹر کے نئے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ان استعفوں پر دل برداشتہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کے لیے ہائی ٹائم ہے لیکن اس کے باوجود بھی ٹوئٹر کا استعمال بے حد زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ اس تمام صورتحال کے بعد سوشل میڈیا خاص کر ٹوئٹر پر #GoodByeTwitter ٹرینڈ کر رہا ہے۔

Comments are closed.