ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟
ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے بھارت میں سپیڈ پکڑ رکھی ہے، بھارتی ریاست کی مختلف جیلوں میں بھی کرونا پھیل چکا ہے
ممبئی کی مشہور آرتھر روڈ جیل میں قید ملزمان اور جیل اسٹاف میں کرونا وائرس کی تشخیص کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملزمان کے اہل خانہ میں بے چینی بڑھ گئی ہے جس کے بعد جیل میں مقید ملزموں کے اہل خانہ نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے رابطہ قائم کرکے ملزمان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے
ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں 103 قیدیوں اور جیل سٹاف میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جنہیں ممبئی کے سینٹ جارج اور جی ٹی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، جیل کے باقی قیدیوں کے بھی کرونا ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وکیل ایڈوکیٹ شاہد ندیم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار ایک درجن سے زائد قیدیوں کے مقدمات جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی لڑ رہی ہے جو آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں، ان کے اہل خانہ نے ان سے رابطہ قائم کرکے جیل میں کرونا پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے
ایڈوکیٹ شاہد ندیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے آرتھر روڈ جیل انتظامیہ اور ڈائرکٹر جنرل آف پولس (جیل) سے رابطہ کیا لیکن انہیں وہاں سے کوئی تشلی بخش جواب نہیں ملا اورنہ ہی کرونا کے قیدیوں کی تفصیلات فراہم کی گئی جس کے بعد انہوں نے گلزار اعظمی کی ہدایت پر بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
800 ملزمان کی گنجائش رکھنے والی آرتھر روڈ جیل میں فی الحال2600 قیدی ہیں اسلئے جیل مین سماجی فاصلے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا، دیگر قیدیوں میں بھی کرونا پھیل سکتا ہے، سب قیدیوں کی جان خطرے میں ہے، جیل انتظامیہ کو قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے یا کسی اور مقام پر منتقل کرنا چاہئے لیکن حکومت ایسا جان بوجھ کر نہیں کر رہی.
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
وکیل کا کہنا تھا کہ مارچ میں بھارتی سپریم کورٹ نے از خود فیصلہ لیتے ہوئے بھارت کی مختلف جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے حوالہ سے انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا لیکن مہاراشٹر میں ابتک صرف 576 قیدیوں کو رہا گیا جبکہ ہائی پاور کمیٹی نے 11000 قیدیوں کی رہائی کی سفارش کی تھی۔ جیل انتظامیہ نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر عدالت کی توہین کی جس پر جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی بھی درخواست بھارتی سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی
کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟