ممبئی والوں کو تو گالی دینا بھی نہیں آتی:شاہ رخ خان نے ایسا کیوں کہا؟

0
52

بالی ووڈ کے بادشاہ کہے جانے والے شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ جب وہ ممبئی والوں کو گالی دیتے ہوئے سنتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ انہیں تو گالی دینا بھی نہیں آتی۔

اپنی اداکاری سے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان کے والد کا آبائی تعلق پشاور جب کہ والدہ کا حیدر آباد دکن سے ہے لیکن وہ نئی دلی میں پلے بڑھے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنی اداکاری کا آغاز بھی نئی دہلی سے ہی کیا لیکن فلموں میں کام کرنے کے لئے انہوں نے ممبئی مییں سکونت اختیار کرلی۔ان ایک پرانا انٹرویو دوباری وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پریتی زنٹا سے بات کرتے ہوئے اپنے دلی کے دن بتاتے ہیں۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں دلی میں رہتا تھا تو ہاکی کھیلتا تھا، روز جھگڑے ہوتے اور ہمیں پولیس پکڑ کر تھانے لے جاتی تھی۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ بدمعاشی کرنے والوں کو دلی میں شودے کہتے ہیں، جب وہ ممبئی میں غنڈہ گردی دیکھتے ہیں جو دل میں سوچتے ہیں کہ ایسے شودھے تو میری جیب میں لے کر گھومتا ہوں۔دہلی کی غنڈہ گردی ایسی تھی، ممبئی میں غنڈہ گردی دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔ یہاں تو لوگوں کو گالی دینی بھی نہیں آتی۔

Leave a reply