فاسٹ باؤلر محمد عامر جرمانے سے بال بال بچ گئے

0
42

فاسٹ باؤلر محمد عامر جرمانے سے بال بال بچ گئے

باغی ٹی وی : کرکٹر محمد عامر جرمانے سے بچ گئے ،انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پاکستانی پیسر محمد عامر گیند کو چمکانے کیلئے لعاب کا استعمال کرتے دیکھے گئے جس کی کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران ممانعت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب محمد عامر میچ کا چوتھا اور اپنا پہلا اوور کرنے آئے تو انہیں کئی بار گیند پر لعاب لگاتے دیکھا گیا مگر امپائرز کو اس کا علم نہیں ہو سکا البتہ ان کے اگلے اوور میں امپائرز کو سینی ٹائزر سے گیند صاف کرنا پڑی لیکن انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی پر محمد عامر کیخلاف کوئی پنالٹی نہیں لگائی۔

واضح رہے کہ گیند پر لعاب لگانے کا ارتکاب کرنے والے بالر کی ٹیم پر فی اننگز دو مرتبہ وارننگ دی جا سکتی ہے جبکہ لعاب کے متواتر استعمال پر بیٹنگ سائیڈ کو پنالٹی کے پانچ رنز بھی مل سکتے ہیں جبکہ امپائرز ہر بار کھیل شروع ہونے سے قبل گیند کو صاف کرانے کے پابند ہوں گے.
دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے بعد شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے۔

شاہد آفریدی اب ایکشن میں‌ نظر آئیں گے

گال گلیڈی ایٹرز کی ملکیت پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے پاس ہے۔ اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی سری لنکن پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے۔ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی ٹیم کے آئیکون پلیئر ہوں گے، سری لنکا کی لیگ میں گال کی ٹیم پاکستان کی ایمبیسڈر ہوگی

Leave a reply