لاہور:معروف صنعت کار مہتاب چاؤلہ کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پا گئے،اطلاعات کےمطابق ممتاز صنعت کار مہتاب چاؤلہ کورونا وائرس کے سبب کراچی میں وفات پا گئے۔ممتاز صنعت کارمہتاب چاولہ کئی دنوں سے بیمار تھے
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی )کے رہنما میاں زاہد حسین کے مطابق مہتاب چاؤلہ چند دن قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ مہتاب چاؤلہ کورونا سے بیمار ہونے کے بعد نجی اسپتال میں داخل تھے جہاں وہ آج انتقال کرگئے۔
ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ مہتاب چاؤلہ کے انتقال پر ملک کے معروف صنعت کاروں نے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 272 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔