ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی کا بیان
ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی کا بیان
قومی اسمبلی اجلاس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائویٹ ممبر ڈے کو معطل کیا گیا ہے،
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ممبر ڈے کو بحال کرکے کل کے ایجنڈا میں شامل کریں،پرسوں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہونا ہے کل ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کےلیے کاغذات نامزدگی جمع ہو جائیں گے، قادر مندو خیل نے کہا کہ گورنر پنجاب کے معاملے پر عمران نیازی کرسی سے چپکے ہوئے ہیں ،نفیسہ شاہ نے کہا کہ اسپیکر کی رولنگ صرف ایک کتاب پر ہوتی ہے، میرے نزدیک،پاکستان کی تاریخ میں جتنی سیاست یا سیاستدان اس دور میں خراب ہوئے کبھی نہیں ہوئے ہمیں چاہیے کہ ہم سیاست کا وقار بحال کریں،ہمارے پاس زبان ہے جسے بہت آلودہ کر دیا گیا، ملک میں آئین شکنی کی گئی اسپیکر کی رولنگ صرف ایک کتاب پر ہوتی ہے،اپوزیشن کے نہ ہونے پر ہم ناخوش ہیں،صحیح جمہوریت اس وقت ہوگی جب آواز وہاں سے آئے گی، سیاستدان کے پاس سب سے قیمتی چیز زبان ھے جب سیاستدان کی زبان آلودہ ہو جائے تو سیاست آلودہ ہو جاتی ھے ۔سیاست میں سیاسی قدریں سب سے اھم ہوتی ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چار سال تک ایوان کے ساتھ مذاق کیا گیا،عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی اور دوائیوں سے محروم ہوچکی،کرسی سے اترتے ہی انہیں ریاست مدینہ بھول گئی، عوام سابق حکمرانوں سے پوچھتے ہیں ہمارے لیے کیابنایا گیا،پاکستان اس وقت دیوالیہ ہونے کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے،ہم سب مل کر بلوچی بھائیوں کی ذمہ داری پوری کریں گے، ہمیں غداری اورامپورٹڈ حکومت کا طعنہ دیا جاتا ہے،
پی پی پی کی رکن نفیسہ شاہ نے تحریک انصاف کو ایوان میں واپس آنے کی دعوت دے دی کہا اپوزیشن کے بغیر ایوان کی کاروائی پارلیمانی تاریخ نہیں بنائے گی,ملک میں سیاسی تناو موجود ہے،اپوزیشن کو سیاسی تناو کو بڑھانے کی بجائے کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہئے,
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں صاف شفاف الیکشن ہونے چائیے شہریار آفریدی کے ساتھ انصاف ہو گا، مولانا فضل الرحمان کی اپنی حکومت ہے عام انتخابات کروائیں گے ،
حکمران اتحاد میں دوریاں بڑھتی جارہی ہیں، بی این پی مینگل نے قومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کردیا ، بی این پی مینگل کے رکن آغا حسن بلوچ نے دھمکی دی کہ،بلوچستان میں احتجاج کرنے والے بلوچوں پر گولیاں چلائی جائیں ایسی صورتحال میں ہم حکومت کے ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں
قومی اسمبلی اجلاس،صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی اظہار تشکر کی تحریک نمٹا دی گئی ، ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صدر نے کوئی ایسا خطاب نہیں کیا جس کے قصیدے پڑھے جائیں ویسے بھی اس تحریک پر سیر حاصل گفتگو ہوچکی، میری رائے ہے تحریک کو نمٹایا جائے،
نور عالم خان نے کہا کہ ہم اپوزیشن والے ہیں حکومت میں بیٹھے ہیں نہ بیٹھیں گے وہ اور ان کے 20 ساتھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شیڈیول جاری کر دیا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 20 اپریل کو ہو گا ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغزات نامزدگی 19 اپریل دن 12 بجے تک حاصل کیے جائیں گے
عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے
وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا
جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ
مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل