مقابلہ عمران خان سے نہیں بجلی بلوں کے ساتھ ہے،عابد شیر علی

0
60

ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کو کرائسز سے نکالا

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی تقریر سن کر تکلیف ہوتی ہے مفتاح اسماعیل صاحب ذرا باہر جا کر حالات دیکھیں مفتاح اسماعیل صاحب آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو بدلہ بھی جا سکتا ہے وزیر خزانہ جا کر جھگیوں میں رہیں تو اندازہ ہو آ پ کو مفتاح سماعیل صاحب لوگ خود کشیں کرنے پر مبجور ہیں ، نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھیں مقابلہ عمران خان سے نہیں بجلی بلوں کے ساتھ ہے وزیراعظم خدا راہ یہ پالیسیاں تبدیل کریں، ایسا نہ کیا تو حلقوں میں جانا مشکل ہو جائے گا احتجاج کرنے والے لوگ ن لیگ کے ہی ہیں وزیراعظم صاحب لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں رکشہ والے کو گھر کا بل دس ہزارآ رہا ہے آج لوگ میرے گھر ہزاروں بل منہ پر مار کر گئے ہیں صورت حال کا نوٹس لیں, ورنہ ہم بھی ان کے ساتھ احتجاج کریں گے خرم دستگیر صاحب خود جا کر کسی سب ڈویژن کا وزٹ کریں لوگوں کی ماں بیٹاں لائنوں میں لگی ہے بجلی بلوں کے لیے لوگوں کی ماوں بیٹیوں کی تذلیل ہو رہی ہے صعنتکاروں کو ریلیف دیا اچھا کیا عام عوام کو بھی ریلیف دیں اس بھنور سے ہم کو نکالیں

ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ٹویٹ کیا تو عمران کو سیلاب زدگان کی یاد آ گئی، پاکستان میں دوہرا معیار ہے ایک معیار عام آدمی,دوسرا لاڈلے کے لیے اس ملک میں دو قانون بنا لیں ایک قانون ہینڈسم کے لیے,دوسرا عام آدمی کے لیے ، عمران خان توشہ خانہ لوٹ کر کھا گیا بجلی کے بل سیلاب سے بڑا کرائسز ہے, لوگ عمران سے ناامید, ن لیگ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں لوگ وزراء کی کارکردگی پر مطمن نہیں ہیں 200 یونٹ پر ریلیف ناکافی ہے بجلی کے بلوں پر پہلا احتجاج نواز شریف نے کیا سیلاب میں کے پی اور پنجاب کے وزیراعلی کہیں نظر نہیں ائے

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

Leave a reply