باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت سپیکر راجہ پرویز اشرف کر رہے ہیں
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان نے افواج پاکستان کے خلاف سازش کی،ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے انہوں نے وہ کچھ کردیا جو آج تک بھارت نہیں کر سکا اس شخص کو دیکھ کر ویلکم کہا جاتا ہے،عمرانی فتنے نے وہ کام کر دکھا جو دشمن نہیں کر سکا ، راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ شرپسندوں نے کور کمانڈر کے گھر کو جلایا،ہمارے جہازوں کوبھارت آج تک گرا نہیں سکا،آج ملک دشمنوں اورغداروں نے طیاروں کو آگ لگا دی انہوں نے ریڈیو سٹیشن پشاور کو آگ لگا دی، عمران خان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ورنہ یہ نہیں رکیں گے ، ملک کا نقصان ہو رہا ہے
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی جو حدود طے ہیں انکی وائلیشن ہو رہی ہے، فیصلے سیاسی ہو رہے ہیں، چار تین کا فیصلہ آیا ہوا ہے، اس فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی،یہ فیصلہ نہیں، اسکی کوئی آئینی وقعت نہیں، فرد واحد امپوز کر رہا ہے، اسکے زریعے عمران خان کو ریلیف اور ایک فتنے کو ہوا دی جا رہی ہے، وقت آ گیا ہے کہ پارلیمنٹ اپنی آئینی اختیارات کا استعمال کرے، میں نے جو بتایا ہے یہ ہمارے جج صاحبان تین دو والے مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں،پارلیمنٹ کو سپریم جو ڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجنا چاہئے،آئین میں جو درج ہے اس پر عمل ہونا چاہئے، آئین اور قانون ہمیں جو اختیارات دیتا ہے ان کا استعمال کیا جائے، وقت ہے ورنہ پچھتائیں گے، وزیر قانون میرے ساتھ بیٹھے ہیں،اب پرچے نہیں فیصلے لیک ہو رہے ہیں، پرچہ لیک ہو تو نیا پرچہ ہوتا، فیصلہ لیک ہوا، طارق رحیم نے جو بتایا وہی فیصلہ ہوا، اس فیصلے کو بدلنا چاہئے، میں نام لینا معیوب سمجھتا ہوں ججوں کا لیکن انہوں نے مجبور کر دیا ہے، پی ٹی آئی کا صدر ابھی تک یقین نہیں آتا کہ اسکو بنا دیا گیا ہے،ججز انصاف کرنے بیٹھے ہیں لوگوں کو خوش کرنے یا تعویز دھاگہ دینے کے لئے نہیں، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں انصاف اتنا رسوا نہیں ہوا تھا جتنا اب ہوا ہے،کرسی کو کوئی داماد، کوئی ساس کے لئے استعمال کر رہا ہے ، کرسی آپکو آئین نے سسٹم نے دی ہوئی ہے، اس سسٹم، آئین کا پاس کریں، اس کو امانت کے طور پر لے کر چلیں، آپ نے انصاف کرنا ہے اور انصاف بہت بڑی خوبی ہے،آپ عدل کا مزاق اڑا رہے ہیں، کس طرح روند رہے ہیں،
عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی
مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ
اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار
وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے








